حج پالیسی کا اعلان سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا

وفاقی حکومت نے حج پالیسی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک نے پریس بریفنگ میں بتایا  کہ پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ ملا ہے، سرکاری و نجی طور پر برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 2 لاکھ روپے کے ساتھ حج درخواست جمع ہوسکے گی ، 4 لاکھ روپے قرعہ اندازی کے بعد جب کہ باقی حج سے قبل فروری تک جمع کرانا ہوں گے۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے حج پالیسی کی منظوری دی تھی سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں