گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے سمن آباد بلاک 18 میں واقع ڈسپنسری کا دورہ کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے لیے ڈسپنسری کو ماڈل ہیلتھ کیئر یونٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ڈاکٹر ذیشان انصاری بھی موجود تھے
نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ ڈسپنسری کو ہیلتھ کیئر یونٹ میں تبدیل کرنے کا مقصد اہل علاقہ کو مناسب ریٹس پر معیاری سہولیات کی فراہمی ہے ۔