اکتوبر 2024ء میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول، گذشتہ سال کی نسبت 23.9 فیصد زائد ہے

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے

اکتوبر میں تین اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 23.9 فیصد زائد ہے ، جب کہ ستمبر کی نسبت 6.7فیصد زائد ہے

جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران 11.8 ارب ڈالر کی آمد ہوئی جو جولائی تا اکتوبر مالی سال 24ء کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں