آئی ٹی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالرز پہنچانے کا ہدف جماعت اسلامی 2 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے گی، ہم نے اپنے حصے کی شمع روشن کردی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک بھر کے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی ٹریننگ اور ہنر فراہم کرنے کے عزم کے تحت ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے پاکستان بھر میں’’بنو قابل پروگرام‘‘ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کی ضرورت، حکومت اسے مہنگی، پرائیویٹائز اور ناممکن بنانے کے مشن پر گامزن ہے، فری اور کوالٹی ایجوکیشن ہر شہری کا حق، حکمرانوں کا سارا زوراور پالیسیاں اسے چھین لینے پر مرکوز ہیں

انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام کے تحت پنجاب میں لاکھوں بچوں کو فری آئی ٹی ایجوکیشن فراہم کی جائے گی۔کراچی سے پروگرام کا آغاز کیا، اب پورے ملک میں پھیلائیںگے۔ لاہور میں آئندہ 2،3 ماہ میں بڑا ٹریننگ سینٹر قائم کریں گے، اسلام آباد ،کراچی، پشاور اورکوئٹہ میں بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ سینٹرز بنائیں گے۔

بنوقابل کے ذریعے زیر تربیت بچوں کے لیے ڈگری پروگرام کا آغاز بھی کریں گے۔ طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی آئی ٹی کورسز کرائیں گے ،نصاب بھی تیار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں