آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے لیے قانون سازی کی تیاری ہورہی ہے۔
مجوزہ قوانین اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے۔
آسٹریلوی وزیراعظم کے مطابق ان قوانین کا مقصد سوشل میڈیا کے نقصان کو کم کرنا ہے جو آسٹریلوی بچوں کو پہنچ رہا ہے
یہ والدین کے لیے ہے جو میری طرح ہمارے بچوں کی آن لائن حفاظت کے بارے میں پریشان ہیں۔