پاکستان کا آم 10ڈالر میں دبئی جاتا ہے اور دوبارہ پیک ہوکر 120ڈالر کا ہوجاتا ہے اماراتی قونصل جنرل

یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بہترین آم کی فصل ہوتی ہے، ویلیو ایڈیشن سے اس کی قیمت اور کاروبار میں وسعت پیدا کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی میں بھی اس کی کافی ڈیمانڈ ہے، پاکستان کا آم 10ڈالر میں دبئی جاتا ہے اور وہاں دوبارہ پیک ہوکر 120ڈالر کا ہوجاتا ہے،

انہوں نے پاکستان کے زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ کام صرف حکومت نے نہیں بلکہ سب کو مل کر کرنا ہے، پاکستان سے جب دبئی جاتے ہیں، تو ہر پاکستانی آم مانگتا ہے، اپنی فیملی کو گفٹ دیتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں