وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے حوالے سے اچھی خبر ہے جو جلد دیں گے۔
انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں ایک پیکج لارہے ہیں، شرح سود میں بتدریج کمی آرہی ہے۔
پاکستانی وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے جو آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا۔
وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو کمر کس لیتی ہیں۔