قومی اسمبلی نے تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا
قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا بل منظور کرلیا
بل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ سپریم کورٹ میں اب ججز کی تعداد 33 ہوگی
قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرترمیمی بل 2024 بھی کثرت رائے سے منظورکرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 12 ہوجائے گی
اس دوران اپوزیشن کے ارکان احتجاج کرتے رہے
قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا