کراچی کے شہریوں سے میونسپل ٹیکس کے بعد کچرا ٹیکس لینے کی تیاریاں

اب ٹیکسز کا بوجھ کراچی والوں پر ختم نہ ہوا بلکہ مزید اضافے کا امکان ہے

شہریوں سے کچرا ٹیکس بھی اکٹھا کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں

روزنامہ جنگ کے مطابق ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسیدامتیاز علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی اور کچرا ٹیکس وصول کرنے کیلئے پروپوزل بنا کر منظوری کیلئے سندھ کابینہ کو بھیج دیا گیا ہےہر گھر سے سے کم سے کم سو روپے اوررقبے کے لحاط سے سروس چارجز لئے جائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سےچار گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بنانے جا رہے ہیں ، صنعتی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کرنے میں ویب بلنگ پورٹل اہم کردار ادا کرے گا

اپنا تبصرہ لکھیں