استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں سے مقامی انڈسٹری کو نقصان پہنچا حکومت پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے، وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کہتے ہیں استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے پر غور ہورہا ہے

انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں سے مقامی انڈسٹری کو نقصان پہنچا ۔

پرانی گاڑیوں کی درآمد سے کروڑوں ڈالرز کا زرِمبادلہ ضائع ہوتا ہے۔

رانا تنویر نے کہا کہ نومبر میں الیکٹرک وہیکل گاڑیوں کی پالیسی آ جائے گی۔

یہ گاڑیاں نہ صرف پاکستان میں تیار کی جائیں گی بلکہ برآمد بھی کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں