سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دیدیا۔
بے ضابطگیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کمیٹی نے کچھ کام کیا یا گھر پر سوتے رہے؟
کمیٹی کی چیئرپرسن شیریں ناریجو نے رپورٹ عدالت میں پیش کی، عدالت نے کہا کہ بنیادی ذمہ داری پی ایم ڈی سی اور ڈاؤ یونیورسٹی کی تھی،
عدالت نے ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بےضابطگیوں کے خلاف درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ایک ماہ میں دوبارہ لینے کا حکم دیا ہے۔