کراچی میں ترقیاتی کام کے لیے اس سال 187 ارب مختص ہیں، معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 187 ارب رکھے گئے ہیں

جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں شہر میں ترقیاتی کاموں کے لیے 187 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

کراچی میں اس وقت شہریوں کو ٹوٹی سڑکوں کی وجہ سے سخت اذیت کا سامنا ہے ، شہر کی بیشتر شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جہاں دھول مٹی کا اڑنا اور ٹریفک جام اب معمول بن چکا ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی استرکاری کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے

اپنا تبصرہ لکھیں