پاکستان میں مہنگائی سے سب ہی متاثر ہیں مگر تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے جو رواں مالی سال کے صرف تین ماہ میں مجموعی طور پر 111 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کر چکا ہے
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دار افراد نے 71ارب روپے ادا کیے تھے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق 28 ارب روپے کا انکم ٹیکس سرکاری ملازمین نے جبکہ 83 ارب کا انکم ٹیکس نجی شعبے کے ملازمین نے ادا کیا