3ماہ میں 4جامعات بنانے والا گورنر سندھ
آج حکیم محمد سعید کا یوم شہادت ہے ۔۔ بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں آپ جولائی 93سے جنوری94 تک صرف 7ماہ کے لیے گورنر سندھ رہے مگر صرف اس مختصر عرصے میں آپ شہر کے لاکھوں نوجوانوں کے لیے بھلائی کا کام کرگئے.
کھوکھلے نعروں سے دور رہنے والے حکیم صاحب نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب دیکھنا پسند کرتے تھے…آپ جولائی میں گورنر سندھ بنے اور اکتوبر میں کراچی کے4 اداروں کو یونیورسٹی کا چارٹر دیا….
1.سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی
2.بقائی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز
3.جامعہ قائد اعظم (سندھ مدرستہ الاسلام
اور
4.جناح یونیورسٹی فار ویمن
5. ہمدرد یونیورسٹی(1991) بھی حکیم محمد سعید کا بنایا ہوا ادارہ ہے…
یقیناً یہ جامعات نجی شعبے میں قائم ہوئیں مگر ان اداروں کا قیام آسان نہ تھا لیکن حکیم محمد سعید کو صوبے میں آباد تمام لسانی گروہوں کا یکساں اعتماد حاصل تھا. ان جامعات نے شہر اور صوبے کی ضرورت کو پورا کیا اور ہزاروں طلباء یہاں سے انجینئر بن کر نکلے اور باعزت روزگار حاصل کرنے میں کامیاب رہے… گورنر کے پاس کتنے اختیارات ہوتے ہیں سب ہی جانتے ہیں مگر حکیم صاحب راستے بنانا اور اپنی بات منوانا جانتے تھے.
حکیم صاحب گورنر بننے سے بہت پہلے علم و تحقیق کا بے مثال مرکَز مدینہ الحکمۃ قائم کرچکے تھے…. نوجوان اور بچے آپ کی شفقت کا خاص مرکز تھے…آپ بچوں کو ‘میرے نونہالوں’ اور نوجوان کو ‘میرے جری نوجوانو’ کہہ کر مخاطب کرتے… آپ نے نوجوانوں میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے کے لیے بہت سے کام کیے…
آپ ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں گہری دلچسپی لیتے اور کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے … آپ امت مسلمہ کا درد رکھتے تھے اور اپنی تحریروں و مضامین سے امت کو دشمنوں کے عزائم سے خبردار کرنا اپنا فرض سمجھتے تھے.