پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پنجاب سے پارٹی کے سینئر رہنما حماد اظہر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
روزنامہ جنگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے حماد اظہر کو جواب دیا کہ آپ خود روپوش ہو اور ورکرز کو کہہ رہے ہو باہر نکلو۔ دو مرتبہ اسلام آباد آیا پنجاب کی قیادت غائب تھی۔
حماد اظہر نے جواب دیا الزام مت لگائیں، احتجاج کریں میں پنجاب سے لیڈ کروں گا۔ اس پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ تو روپوش ہو، کیسے لیڈ کریں گے؟ ورکرز کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔
حماد اظہر نے کہا کہ آپ طعنے نہ دیں، ورکرز کو آپ بھی ڈی چوک پر چھوڑ کر فرار ہوئے۔
اجلاس میں شریک سینئر قیادت نے حماد اظہر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔ا