آئی ایم ایف نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سے مطالبات میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب کو زیادہ آزاد اور خود مختار بنانے کے اقدامات کیے جائیں اور نیب کو احتساب کے لیے مزید مؤثر بنایا جائے۔
کرپشن ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے اور جون 2025 تک کرپشن کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔
آئی ایم ایف نے رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کے خلاف مقدمات میں سرکاری اداروں کی کمزور قانونی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے۔