پارٹی میں ہر کوئی دوسرے پر ڈبل گیم کا شک کر رہا ہے، علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی مایوس ہیں ، عاطف خان

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ اس وقت پارٹی میں ہر کوئی دوسرے پر ڈبل گیم کا شک کر رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی مرحلے پر پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر راستہ نکالنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، بتانا چاہیے تھا جلسہ کرنا ہے یا دھرنا دینا ہے، اب کارکن مایوس ہیں، قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا کہ ڈی چوک جا کر کرنا کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں