سعودی البیک فوڈ سسٹم کمپنی کے کاروبار کو پاکستان میں لانے کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے پاکستانی کمپنی ’گو‘ اور سعودی کمپنی میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط گئے ہیں۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی ’البیک‘ اور پاکستان کی ’گو‘ کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح کی سرپرستی میں منعقد ہوئی
سعودی وزارت سرمایہ کاری کے مطابق اس یادداشت پر دستخط کا مقصد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں البیک ریستوران قائم کرنے اور چلانے کے لیے ایک سٹریٹجک شراکت داری کے امکان کو تلاش کرنا ہے
یہ پاکستان تک البیک کی توسیع کی حکمت عملی میں ایک اہم قدم ہے۔