ملک کے معروف صحافی فیصل حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ آئی پی پی کتنا بڑا عفریت ہے یہ پاکستان کو کس طرح نگل رہا ہے اس سے چھٹکارا پانا ناگزیر ہے یہ بات سب سے پہلے قوم کو Hafiz Naeem ur Rehman نے بتائی اس سے پہلے قوم اشرافیہ کے اس فتنے سے لاعلم تھی جب کٹھ پتلیاں لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھ رہی تھیں اس وقت حافظ نعیم اور اس کے کارکنان سڑک پر آئی پی پیز کے خلاف قوم کی جنگ لڑرہے تھے آج حکومت نے پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تو آپ سب بھی اپنا دل بڑا کیجئے اور اس کا کریڈٹ حافظ نعیم اور اس کے کارکنوں کو دیدیجئے ہماری بربادی کا بنیادی سبب بھی یہی ہے ہم اپنے تعصبات میں پھنس کر سچ کا ساتھ دینے سے گریز کرتے ہیں اگرچہ بجلی کے اضافی بلوں کا مسئلہ مکمل حل نہیں ہوا مگر اس کا آغاز ہوگیا
حافظ نعیم صاحب آپ کا شکریہ بغیر لالچ کے بغیر کسی کا ماؤتھ پیس بنے آپ ہماری جنگ لڑتے ہیں آج معاہدوں کی منسوخی صرف آپ کا کریڈٹ ہے اس کریڈٹ کے دعویدار تو ہزار ہونگے مگر حقیقی کردار صرف آپ ہیں
نوٹ یہ وہی حافظ نعیم ہے جب بڑے بڑے متقی و پرہیزگار فارم 47 سے نشستیں لینے کی بھیک مانگ رہے تھے اس حافظ نعیم نے فارم 47 سے ملنے والی نشست کو لات مار دی تھی اگر فروری 2024 کے انتخابی نتائج آج تک ریگولرائز نہیں ہوسکے تو اس کا واحد کریڈٹ حافظ نعیم کو جاتا ہے
