5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونا خوش آئند اب عوام کو بجلی کے بلوں میں فوری ریلیف دیں آئندہ ماہ کے بلز میں یہ ریلیف نظر آئے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پانچ آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کردیا

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونا خوش آئند ہے

حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ اب عوام کو بجلی کے بلوں میں فوری ریلیف دیں اور آئندہ ماہ کے بلز میں یہ ریلیف نظر آئے

جماعت اسلمی نے حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں بجلی کے ٹیرف میں کمی اور آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے راولپنڈی میں طویل دھرنا دیا تھا جس کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی سے معاہدہ کیا تھا

اپنا تبصرہ لکھیں