پاکستان ٹیکن میں عالمی سطح پر ایک طاقت ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ پاکستانی کھلاڑی اس مقام تک کیسے پہنچے؟ گیم ڈائریکٹر ہاردا سان

ای گیمنگ میں پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر سے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا رہے ہیں ، ٹیکن گیم میں پاکستان کے ارسلان ایش کو اس کھیل کا دنیا بھر میں سپر اسٹار مانا جاتا ہے۔

بی بی سی ایشین نیٹ ورک نے ٹیکن پر پاکستان کھلاڑیوں کی مہارت اور راج پر رپورٹ پیش کی

ٹیکن کے پروفیشنل مقابلوں میں کوریا، جاپان، یورپ اور شمالی امریکہ کے کھلاڑیوں کا راج تھا مگر اب ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں چار پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں

ٹیکن گیم کے ڈائریکٹر کاٹشوہیرو ہاردا نے بی بی سی ایشیئن نیٹ ورک کو بتایا اس گیم پر پاکستانی کھلاڑیوں کے راج اچانک شروع ہوا جس کا کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔

ہاردا سان کہتے ہیں کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک قوت بن چکا ہے لیکن انھیں آج بھی یہ معلوم نہیں کہ پاکستانی کھلاڑی اس مقام تک کیسے پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ جاننے میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں کہ پاکستانی نوجوانوں کو ٹیکن کا اتنا جنون کیوں ہے اور وہ گیم میں اتنے اچھے کیسے ہو گئے۔‘

اپنا تبصرہ لکھیں