ملک کے معروف صحافی نجم سیٹھی نے ٹی وی شو میں آرمی چیف کی جانب سے نئے صوبوں کی تجویز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کا آئیڈیا بہت اچھا ہے ، 20 سال پہلے لکھا تھا ملک میں 12 صوبے اور بااختیار بلدیاتی حکومت ہونی چاہیے
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی کو حصہ نہیں دیتی حالانکہ اگر کوئی یونٹ بنتا ہے تو وہ کراچی ہے
نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ اصولی طور پر سمجھتے ہیں کہ ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں
انہوں نے کہا اگر اس تجویز پر کہیں سے ردعمل آیا تو وہ سندھ ہے کیونکہ پیپلز پارٹی اس قسم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دے گی