بابراعظم کی جانب سے وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کی راہداریوں میں اس وقت محمد رضوان کو کپتانی کا مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوچ گیری کرسٹن بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانا چاہتے تھے ۔ وہ کسی نوجوان کھلاڑی کو کپتان دیکھنے کے خواہشمند ہیں
بابراعطم نے اس کے بعد دونوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ دی
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا نام بھی زیر گردش ہے