کراچی چیمبر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کردیا
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی مشکلات کم کرنے کے لیے ایف بی آر کے سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے
ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا ہے کہ اب تک صرف 26 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے، یہ اعداد و شمار مایوس کُن ہیں، یکم جولائی 2023ء سے اب تک 8 لاکھ 44 ہزار سے زائد نئے ٹیکس پیئرز کا اضافہ ہوا ہے۔