مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ فارم 47 کی پیداوار ہے ۔۔ ایم کیو ایم کو کاؤنٹنگ کے بعد بتادیا گیا تھا کہ آپ کے 1200 اور 2500 ووٹ نکلے ہیں ۔۔۔ اسمبلیوں میں بیٹھ صرف اپنے ذاتی مفادات کے حصول کی جدوجہد ہورہی ہے ، یہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے خوش ہوجاتے ہیں ۔۔
آفاق احمد نے کہا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے بہت سے مطالبات سامنے رکھے ، متحدہ نے کونسی بات منوائی ۔ ایم کیوایم نے نہ روزگار کی بات نہ حیدر آباد یونیورسٹی کی بات کی ۔۔ کراچی کو نئی جامعات کی ضرورت ہے ۔ اگر ایم کیوایم مسئلے حل کرنے کے قابل نہیں تو اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائے