کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر 200 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حب سے 200ملین گیلن پانی جون 2025تک کراچی لائیں گے
روزنامہ جنگ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ملیر ایکسپریس وے کو پورٹ سے ایئرپورٹ تک لے جانے کی منصوبہ بندی ہے،
۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹی کے سالانہ عشائیہ سے خطاب میں کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے بے تحاشا مسائل ہیں یہی وجہ ہے کہ کراچی کی حالت پہلے جیسی نہیں رہی