کراچی کی 106 بڑی سڑکیں میری ذمے داری ہیں دو تین دن میں سڑکوں کی مرمت شروع ہوجائے گی ، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی ایک سو چھ سڑکیں ان کی ذمے داری ہیں ، دو سے تین دن میں سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہوجائے گا

مرتضیٰ وہاب کراچی میں میڈیا سے بات کررہے تھے

شہر قائد کی خراب سڑکوں کی حالت کی وجہ سے میئر کراچی کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے

شہر میں ہونے والی بارشوں میں سڑکیں بہہ گئیں جس سے کراچی کی سڑکوں کے معیار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں

کراچی میں سڑکوں کی مرمت کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں