وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے کہا ہے کہ اگلے چھ ماہ میں بجلی کے بل 20 فیصد کم ہوسکتے ہیں اور فی یونٹ قیمت میں 10 روپے کمی آسکتی ہے ۔
انہوں نے سما ٹی وی پر ندیم ملک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 19 روپے فی یونٹ کیپیسٹی پے منٹ ہے ، آئی پی پیز کو سالانہ 2100 ارب کی کیپیسٹی پے منٹ کی جارہے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ پلانٹس ایسے ہیں جن کی ضرورت نہیں ہے اب وہ ختم کیے جارہے ہیں ۔ امید ہے دس دن میں 5 پلانٹس سے متعلق فیصلہ ہوجائے گا ۔
محمد علی نے بتایا کہ سی پیک پاور پلانٹس کی ڈیبٹ پروفائلنگ سے 3.5 روپے کا فرق پڑے گا ، ہم چاہتے ہیں کہ پاور سیکٹر ٹھیک ہو اور اس کے لیے محنت کررہے ہیں