امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک پورے ملک کے مقابلے میں مہنگی ترین بجلی بناتی ہے ، اسے 174 ارب روپے کی سبسڈی وفاقی حکومت دیتی ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں بارہ اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ، مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتیں بند ہورہی ہیں
انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کا سارا بوجھ تنخواہ دار پر ڈالا گیا، 5 سال پہلے 76 ارب اور 2024 میں 368 ارب روپے کا ٹیکس تنخواہ دار طبقے سے وصول کیا گیا
منعم ظفر خان نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے حق دو عوام تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کیا ہے ۔ اتوار کو شارع فیصل ، سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے سمیت کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے