سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر ہم موازنہ کریں جہاں پر ہم ایک سال پہلے تھے تو اب معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے ، مہنگائی کی رفتار میں نمایاں کمی نظر آرہی ہے، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے ہوا ہے،
اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری دیکھی جارہی ہے ۔ وہ دنیا نیوز پر مہر بخاری کے شو میں بات کررہے تھے
ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے اچھے اشارئیے نظر آرہے ہیں
.سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اچھی بات ہے آئی ایم ایف معاہدہ ہوگیا ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے علاوہ کوئی چوائس نہیں تھی