آئی پی پیز سے بات چیت کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دس سے بارہ روپے فی یونٹ کمی آسکتی ہے ، وزیر توانائی

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے بات چیت اور ریفارمز کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دس سے بارہ روپے فی یونٹ کی کمی آسکتی ہے

انہوں نے کہا کہ یہ عمل بتدریج ہوگا اور اس میں ڈیڑھ سال کا وقت لگ سکتا ہے

آئی بی اے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ اللہ کے الیکٹرک کو ہدایت دے ، مہنگی بجلی کے باعث کراچی کے عوام کو 170 ارب روپے سبسڈی دیتے ہیں جو ٹھیک نہیں

انہوں نے پورے ملک میں بجلی کے یکساں ریٹ کی مخالفت کی اور بتایا کہ کچھ آئی پی پیز گیارہ گنا منافع کما چکی ہیں ، جو بھی فیصلہ ہوگا آئی پی پیز کو اعتماد میں لیکر ہوگا

اپنا تبصرہ لکھیں