پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر اسٹبلشمنٹ سے بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کو ضروری قرار دیا ہے ۔
ایک انٹرویو میں رؤف حسن کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ضروری ہے ، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کیلئے ہم پہلے بھی تیار تھے آج بھی ہیں۔