عمران خان نے اگلے چیف جسٹس کی تقرری کے جلد اعلان کا مطالبہ کردیا
جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں
آئینی عدالت کا مقصد چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہئیں
ہمیں راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے۔