سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے کیونکہ پاکستان 1.8 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 5.4 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کرتا ہے۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق پاکستان بنیادی طور پر امریکہ کو ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرتا ہے اور امریکا میں جواہرات اور پتھر کی مصنوعات، فرنیچر اور فارماسیوٹیکل کی برآمد کے نمایاں امکانات موجود ہیں۔