بجلی کی قیمت کم کرو جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان، شاہراہوں پر دھرنے ہوں گے، عوام بل ادا کریں یا نہ کریں؟ اکتوبر میں ریفرنڈم ، پہیہ جام ہڑتال اور ملین مارچ ہوں گے

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حق دو عوام تحریک کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہونے والے معاہدے کو پینتالس دن مکمل ہوگئے ہیں ، اس دوران صرف پنجاب میں عوام کو دو ماہ کا ریلیف دیا گیا

حافظ نعیم الرحمٰن نے 29 ستمبر کو مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کی شاہراہوں پر دھرنے ہوں گے

تئیس سے ستائیس اکتوبر کو ملک گیر ریفرنڈم ہوگا جس میں عوام سے سوال ہوگا کہ بجلی کے بل ادا کریں یا نہ کریں ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم پہیہ جام ہڑتال اور ملین مارچ کے شیڈول کا بھی اعلان کریں گے ۔ اور پھر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال دیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں