پی پی کی سندھ میں لوٹ مار، 10 پرسنٹ کی بات 70 پرسنٹ تک چلی گئی، کراچی سے کشمور تک کرپشن کا بازار گرم ،

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گذشتہ 16 سال سے کشمور سے کراچی تک سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

پہلے ٹین پرسنٹ تھا اب تو بات ستر پرسنٹ تک چلی گئی ہے، ٹھیکہ دار تیس پرسنٹ میں کیالگائے گا اور کیا بچائے گا۔ سندھ کی سڑکیں اور شہر دیکھ کر لگتا ہے کہ صوبہ کے عوام آج بھی پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی رجیم چینج سے آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو کنٹرول کرنے تک کی تما م سازشوں میں شریک ہے۔ پوری حکومت عوام مینڈیٹ کی توہین کرکے وجود میں آئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں