معروف کالم نگار خلیل احمد نینی تال والا نے جنگ میں اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، چند روز کی بارشوں سے پورے شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے ، کراچی کے ساتھ ہر دور میں نا انصافی برتی گئی ،اس شہر کو درجنوں نے آپس میں بانٹ رکھا ہے
انہوں نے لکھا کہ ستم ظریفی تو دیکھئے 3صدر بالتر تیب آصف علی زرداری، ممنون حسین اور عارف علوی کا تعلق خوش قسمتی سے کراچی سے تھا۔ دیگر صوبوں اور مرکز میں نیلی پیلی ٹرینیں ، بس، پل، سڑکیں ،ہائی ویز بن چکے ہیں مگر کراچی کے ابھی تک ٹرانسپورٹ کے مسائل ہی حل نہیں ہوئے۔ ان 3صدورنے ایک مرتبہ بھی 15سال میں کراچی کی ترقی کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائی الٹا اس روشنیوں کے شہر کو اندھیروں ،ٹوٹے پھوٹے کھنڈرات میں تبدیل ہونے دیا