سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ اور 87 یونین کمیٹیوں کے چیئرمین نے وزیر بلدیات سعید غنی سے استعفیٰ مانگ لیا
87یوسیز کے چیئرمینوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی کی بدترین صورتحال کے سب سے بڑے ذمہ داروزیر بلدیات ہیں
وزیر اعلیٰ سندھ ان سے سڑکوں کی ناقص تعمیر کی تحقیقات کے بجائے استعفیٰ طلب کریں، وزیر بلدیات کے ذریعہ انکوائری کا مطلب دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھانا ہے
اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر بلدیات کراچی کے بلدیاتی نمائندوں تک اختیارات منتقلی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، پیپلز پارٹی کے خود اپنے ٹاؤنز اور یوسی چیئر مینز بھی وزیر بلدیات اور مئیر کراچی کی رسہ کشی سے نالاں ہیں