جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق نے سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او کے سامنے کراچی کے عوام کا مقدمہ رکھا
اجلاس میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ہم سرینڈر کرتے ہیں حکومت ہمارا لائسنس منسوخ کردے سندھ حکومت خود بجلی سپلائی کرے
جنگ کے مطابق اجلاس میں رکن جماعت اسلامی محمد فاروق نے کہا کہ ملیر کینٹ پمپ پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی لیکن جہاں سے سویلین کی طرف پانی جاتا ہے وہاں سارے مسئلے ہیں، واٹر پمپنگ اسٹیشن کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دیا جائے