تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا ہے
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ اسد قیصر کی جانب سے دیا گیا ہے
فضل الرحمان اسد قیصر کے گھر پہنچے جہاں سابق صدر عارف علوی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما پہلے سے موجود تھے
ملاقات میں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا
مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کے بدترین مخالف رہے ہیں مگر اب دونوں میں قربتیں بڑھ رہی ہیں
تحریک انصاف نے حکومت کو آئینی ترمیم کی منظوری میں ناکامی کا کریڈٹ بھی مولانا فضل الرحمان کو دیا ہے