کراچی کو پانی کی فراہمی کا اہم ترین منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار رہا ہے ۔ منصوبے کا تصور پہلی بار دو ہزار چار میں سامنے آیا تھا جب کے تھری پر کام جاری تھا مگر یہ منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار ہوتا رہا
وزیر بلدیات سعید غنی نے انکشاف کیا کہ کے فور منصوبے کی لاگت اب 25 ارب روپے سے بڑھ کر 247 ارب روپے ہوچکی ہے
سعید غنی نے امید ظاہر کی ہے کہ کراچی کو کے فور منصوبے سے اپریل 2027 تک پانی مل سکے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایس تھری سیوریج منصوبہ مکمل کرنے کے لیے 14 ارب روپے درکار ہوں گے اور حکومت نے رواں سال اس منصوبے کے لیے تین ارب روپے مختص کردیے ہیں