آج دنیا کی نجات، مصائب کا خاتمہ اور عدل پر مبنی عالم گیرمعاشرے کا قیام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت وتعلیمات کی پیروی میں ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس کائنات کے خالق نے آپ کو سارے عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ قرآن گواہی دیتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق کے بلند ترین مرتبے پر فائز تھے، آپ نے ہدایت خلق کے کام میں جو اذیتیں برداشت کیں وہ ایک کمزور اخلاق کا انسان نہ کرسکتا تھا۔ آج دنیا کی نجات، مصائب کا خاتمہ اور عدل پر مبنی عالم گیرمعاشرے کا قیام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت وتعلیمات کی پیروی میں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں