کراچی میں گزشتہ کئی سالوں سے پانی کا شدید بحران ہے، پانی کا آخری منصوبہ کے تھری مکمل ہوئے تقریباً اٹھارہ سال سے زائد گزر گئے ہیں ۔ کراچی کو اس کی ضرورت کا صرف نصف پانی ملتا ہے
سندھ حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ کے فور منصوبے سے اپریل دو ہزار ستائیس تک کراچی کو پانی ملنے کی توقع ہے
سندھ اسمبلی میں حکومت سندھ نے بتایا ہے کہ حب کینال کی بحالی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ اگلے سال مکمل ہوجائے گا