صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اعتراف کیا ہےکہ کراچی میں سڑکوں کے مسائل ہیں جس سے شہریوں کو تکلیف ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں ، سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہوچکا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ جہاں جہاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انہیں حکومت ٹھیک کررہی ہے