سبزی فروشوں نے بازاروں میں منافع خوری کی انتہا کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سبزیوں کے نرخ تین سال کی کم ترین سطح پر ہیں مگر مارکیٹ میں مہنگے داموں بک رہی ہے
سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کو ہوا میں اڑا دیا ہے ۔ درجہ اول آلو کی سرکاری قیمت 69 روپے فی کلو ہے مگر یہ سو روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے
پیاز کی قیمت 115 روپے فی کلو ہے مگر یہ بھی 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے
ٹماٹر کی قیمت ایک بار پھر چڑھ گئی ہے جو 104 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے
باقی سبزیوں کی بھی یہی صورت حال ہے