اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نئی تعمیر شدہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور تباہی کی تحقیقات کی جائے، ذمے دار افسران اور ٹھیکدار کا تعین کرکے سخت کارروائی اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تباہی کے ذمے دار افسران کو دوبارہ ذمہ داری دینا انتہائی تشویشناک ہے اور ترقیاتی کاموں کی تفصیلات کی عوام میں تشہیر کی جائے۔
۔ سیف الدین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ کے ایم سی‘ سندھ حکومت کے، ڈی اے اور کلک وغیرہ کی اربوں روپے سے بنائی گئی سڑکیں اور پیوند کاری معمولی بارش میں بہہ گئی،بعض سڑکیں ایک دن میں ہی ختم ہو گئی،جبکہ زیادہ تراستر کاری گزشتہ برس ہی کی گئی تھی۔