امیر جماعت اسلامی پاکستان نے پٹرول کی قیمت میں پچیس روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کردیا
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ
پٹرول کی قیمت میں کم از کم 25 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان ہونا چاہیے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت تقریباً تین سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے، اور دسمبر 2021 کے بعد پہلی بار 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے ہیں۔ حکومت نے اسے پوری طرح عوام تک منتقل نہیں کیا۔ پٹرولیم لیوی میں مزید اضافے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔ موجودہ لیوی کو ختم کردیں تو معاشی سرگرمی بڑھنے لگے گی۔