کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے الخدمت نے اسپرے مہم شروع کردی

الخدمت کی مختص کردہ گاڑیاں پورے کراچی میں جراثیم کش اسپرے کریں گی

مہم کا آغاز کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ یہ کام میئر کراچی اور کے ایم سی کا تھا ، ان کے پاس گاڑیاں ، وسائل ، فنڈز اور اختیارات ہیں مگر کے ایم سی کے تحت مہم کا آغاز نہیں کیا گیا ۔

شہر میں سڑکیں تباہ ہیں ۔ دھول مٹی اڑ رہی ہے ، مین ہولز پر ڈھکن نہیں ہیں اور بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی کہاں ہیں ؟

منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ یہ مہم پورے کراچی میں آگے بڑھے گی اور ہم بلا تفریق ہر علاقے میں اسپرے کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں