کراچی میں بارشوں کے بعد ٹوٹی سڑکوں کی تعمیر کے کام کا آغاز ہونے جارہا ہے
مرمتی کاموں کے لیے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، ٹینڈر کھل گئے ہیں
کے ایم سی کے محکمہ انجینئرنگ نے دو ارب مالیت کے 33 کاموں کے ٹینڈرز کھول دئے
شہر کی بیشتر بڑی سڑکوں کی حالت بارشوں کے بعد بتر ہے
شہری جہانگیر روڈ پر ہونے والے پیچ ورک پر سوالات اٹھار ہے ہیں ، گڑھے بھر گئے ہیں مگر اونچے نیچے روڈ کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے
راشد منہاس روڈ ، لیاقت آباد ڈاکخانے کا روڈ ، شارع شیر شاہ سوری سمیت کراچی کی بڑی سڑکوں پر مسافت دشوار ہے