پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایک فرد کی ایکسٹینشن کے لیے ملک کو داؤ پر لگایا جارہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایک فرد کی ایکسٹینشن کے لیے ملک کو داؤ پر لگایا جارہا ہے

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی جوڈیشل پیکج پر مبنی تجاویز قبول نہیں کریں گے

ہر سطح پر اس کی مخالفت کریں گے

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عدالت سیاست سے آزاد ہوتی ہے مگر حکومت مداخلت کررہی ہے

دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں آئینی حکومت نہیں ہے ، یہ حکومت جعلی مینڈیٹ پر قائم ہے، ایسی کوئی مثال نہیں ملے گی کہ پارلیمنٹ کی حدود سے پارلیمنٹیرینز کو گرفتار کیا جائے، اس سے پتہ چلتا ہے ملک میں آئین و قانون کی کوئی حیثیت نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں